تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 16:27

آسام میں ہاتھی کے بچے کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

گوہاٹی : بھارتی صوبے آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک ننھے ہاتھی کو فاریسٹ آفیشلز کی بروقت کارروائی سے دلدل میں ڈوب جانے سے بچالیا گیا۔



ہاتھی کا یہ ایک سالہ ننھا بچہ جو دلدل میں پھنس گیا تھا اور بے بسی کی تصویر بنا ہوا تھا زندگی کی بازی ہارنے ہی والا تھا کہ گاؤں کے کچھ لوگوں کی نظر اس پر پڑی جنھوں نے فوری طور پر فاریسٹ آفیشلز کو طلب کرلیا،اور ریسکیو ٹیم نے اسے بحفاظت نکال لیا، بتایا جاتا ہے کہ ننھا ہاتھی دیگر ہاتھیوں کے ساتھ ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا کہ اچانک انجن کی تیز سیٹی سن کر بوکھلا گیا اور دلدل کیجانب دوڑ پڑا اور دلدل میں پھنس گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.