تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 23:9

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر جمعے کو ہوگی

ریاض : سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں ماہ شوال کا چاند نطر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر جمعے کے روز منانے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا۔



عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب ، خلیجی ریاستوں ، قطر اور مصر میں سعودی سپریم کورٹ نے ماہ شوال کے چاند کے حوالے سے شہادتیں نہ موصول ہونے پر عید الفطر جمعے کو منانے کا سرکاری اعلان کر دیا ہے۔



ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں اوردیگر فلکیاتی اداروں کے اجلاس ہوئے، اجلاس کے دوران ملک کے کسی حصے سےچاند نطر آنے کی شرعی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ۔جسکے بعد یکم شوال جمعے کے روز منانے کا اعلان کیا گیا۔ عید کے پر مسرت موقع پر سرکاری سطح پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔



دوسری جانب ختم القرآن کے موقع پر مکہ مکرمہ میں انتیس ویں شب کے موقع پر عبادات اور پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعاوٴں بھی کی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.