تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 12:17

تائیوان:100 سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تائی پے : چین میں نو کا ہندسہ خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ چین کے نناوے سال،نو مہینے اور نو دن مکمل ہونے پر تائی پے کے ایک سو سڑسٹھ جوڑوں نے اجتماعی شادی کی .



چین میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے نو تاریخ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔اسی لئے نو ستمبر کو جہموریہ چین کے لئے یادگار دن بنانے کے لئے اتنی بڑی تعداد میں جوڑوں نے شادی کی تقریب منعقد کی۔



بیشتر جوڑوں نے ٹھیک نو بجکر نو منٹ اور نو سیکنڈ پر ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ایک ہی دن ایک ہی جگہ شادی کرنےوالے ان تمام جوڑوں کا ماننا ہے کہ یہ دن ان کے لئے خوش قسمتی کے دروازے کھولے گا اور ان کی زندگی میں خوشیاں لائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.