9 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 20:36
مکہ ٹاور:دنیا کے بلند ترین گھڑیال نے کام شروع کردیا
مکہ : سعودی عرب کے مکہ ٹاور ، برج البیت پر نصب کئے گئے دنیا کے سب سے بڑے اور بلند ترین گھڑیال نے وقت بتانے کا آغاز کردیا۔
مکہ ٹاور ، برج البیت کے گھڑیال کا افتتاح عید الفطر سے قبل کیا گیا ہے، اس گھڑیال کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے موسمی اثرات سے محفوظ ہے، اور اسے مکہ کے وقت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے لگایا گیا ہے، اس کے چاروں طرف "اللہ جل الجلالۃ " کنندہ ہے۔ آٹھ سو پندرہ میٹر بلند اس گھڑیال کی تنصیب پر تین بلین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ مکہ ٹاور، برج البیت سے پہلے گرینچ کلاک دنیا کا سب سے بڑا گھڑیال تھا۔