تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 10:57

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید نماز ادا کردی گئی

مکہ مکرمہ : سعودی عرب سمیت خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک میں عید الفطرکی نماز ادا کردی گئی۔ عالمی امن اور مسلم امہ میں بھائی چارے کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔



انڈونیشیا میں عید الفطر کا بڑا اجتماع جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد استقلال میں ہوا۔ انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بامبانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے مسجد استقلال میں نماز ادا کی۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے پارک میں بھی عید نماز کابڑا اجتماع ہوا۔ جس میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز اداکی۔



ایران میں عید الفطر کابڑا اجتماع دارالحکومت تہران میں ہوا۔ جس میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز ادا کی۔ اس سے پہلے مکہ المکرمہ میں لاکھوں مسلمانوں نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی۔ مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی میں نمازعید کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔



نماز کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں عید نماز کے اجتماع ہوئے۔ ادھر امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.