12 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 14:16
بیجنگ:ایشیاء کا سب سے بڑا انڈور واٹر پارک
بیجنگ: چین میں مشہور زمانہ اولمپک واٹرکیوب کی عمارت کو ایشیاء کے سب سے بڑے انڈور واٹر پار ک میں تبدیل کردیاگیا ہے ۔ بیجنگ میں بارہ ہزار اسکوائر میٹر پر قائم واٹرکیوب کی عمارت کو واٹرپارک میں تبدیل کرنے اور اس کی تزئین و آرائش پر تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے ہیں ۔
ایشیاء کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارک میں سوئمنگ پول ، واٹر سلائڈز سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں ۔ جس سے لوگ بہت لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ چین میں دو برس پہلے اولمپکس کے موقع پر سوئمنگ کے مقابلوں کےلئے واٹر کیوب کی عمارت ڈیزائن کی گئی تھی ۔ جسے منفرد ڈیزائن پر انعام بھی دیاگیاتھا۔