1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
تابش دہلوی کی چھٹی برسی
کراچی : مشہور شاعر اور براڈکاسٹر تابش دہلوی کو ہم سے جدا ہوئے چھ برس بیت گئے۔ اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، دانشور اور براڈ کاسٹر مسعود الحسن تابش دہلوی نے نو نومبر انیس سو دس کو دہلی کے علمی گھرانے میں جنم لیا۔انھوں نے پہلا شعر تیرہ برس کی عمر میں کہا تھا،جبکہ ان کی پہلی غزل دہلی کے مشہور ادبی جریدے ساقی میں شائع ہوئی،انیس سو انتالیس میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے اور پاکستان آنے کے بعد ریڈیو پاکستاں سے بطور انائونسر اور نیوز ریڈر وابستہ رہے۔
تابش دہلوی اپنے مخصوص لب و لہجہ کے باعث جانے جاتے تھے۔ حکومت پاکستان نے تابش دہلوی کی علمی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغئہ امتیاز سے نوازا۔ تئیس ستمبر دو ہزار چار کو کراچی میں ان کا ادبی اور نشری سفر اختتام کو پہنچا۔