1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
ممتاز شاعر محسن احسان انتقال کرگئے
لندن: ممتاز شاعر محسن احسان طویل علالت کے بعد آج لندن میں انتقال کرگئے۔ محسن احسان کا شمار پاکستان کے ان نامور شعراء میں ہوتا ہےجن کے بے شمار پرستار بیرون ملک بھی موجود ہیں۔
محسن احسان کو اردو شاعری کی ہر صنف پر ملکہ حاصل تھا ، انھوں نے فلموں کے لئیے بھی گیت لکھے جو بے انتہا مقبول ہوئے۔ گزشتہ کافی عرصے سے وہ ادبی محفلوں سے اپنی علالت کے باعث دور تھےاور لندن میں مقیم تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔