1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
امریکا میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک بڑھا ہے،رپورٹ
نیویارک : امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں مقیم مسلمانوں کی ساتھ امتیاز ی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا میں مسلمان ملازمین کی اکثریت کو کام کے دوران ساتھی ورکرز سے نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسلمان ملازمین کو دہشت گرد اور اسامہ کے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔جب کہ اسکارف پہننے پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوہزار نو کے دوران مسلمان ملازمین کی جانب سے امتیازی سلوک سے متعلق آٹھ سو تین شکایتیں ریکارڈ کی گئی۔اس تعداد میں گزشتہ سال سے مقابلے میں بیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔