تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0

یورالاجسٹ عبدالرشید شیخ کا نام گینز ورلڈریکارڈ بک میں شامل

لاڑکانہ : چانڈ کا میڈیکل کالج کے پروفیسر یورالاجسٹ عبدالرشید شیخ کا نام گینز ورلڈریکارڈ بک میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر عبدالرشید نے ایک عورت کے گردے کا کامیاب آپریشن کیا جس کا وزن دو کلو گرام تھا ۔ میہڑ کی رہائشی خاتون چالیس سالہ مسماة وزیراں ملاح کے گردے میں بچپن سے تکلیف تھی ۔ جب پروفیسر عبدالرشید نے ان کا ڈائگنوس کیا تو پتہ چلا کہ اس کا گردہ بڑھ گیا ہے اور دو کلو وزن ہوچکا ہے جس کے بعد ڈاکٹر عبدالرشید نے کامیاب آپریشن کرکے گردے کو نکال دیا۔



گینز ورلڈ بک نے اس گردے کو دنیا کا سب سے بڑا گردہ قرار دیا اور آپریشن کو ایک کارنامہ قرار دیا ہے اور ایک سند جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرشید کا نام گینز بک میں شامل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.