31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31
پلاسٹک سرجری، صرف ماہر سرجن سے ہی کرائی جائے
لندن : پلاسٹک سرجری کیلئے اگر احتیاط سے کام نہ لیا جائے تو اس سے جسم اور چہرے کے تبدیل یامسخ ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ برٹش ایسو سی ایشن آف پلاسٹک سرجنزکے مطابق چہرے پر جھریوں کو دور کرنے کیلئے بوٹکس کا استعمال خطر ناک بھی ہو سکتا ہے۔
یہ تجربہ کار سرجن کا کام ہے۔ چہرے اور جسم کی ہیئت تبدیل کرنا انتہائی حساس اور پیچیدہ عمل ہے،اس عمل میں غفلت یا ناتجربہ کاری چہرے یا جسم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دیتا ہے اورچہرے کے مسخ ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔