تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:32

مصر میں کچرہ ری سائیکل کرنے کی انوکھی مہم

قاہرہ : مصر میں میوزیکل گروپ زیبالین نے عوام میں کچرے کو ریسائیکل کرنے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹ بن اور ٹریش کین بجائے۔



مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے اس میوزیکل شو میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ میوزک گروپ زیبالین کے ارکان کا کہنا تھا کہ گروپ کا نام زیبالین یعنی کچرہ اٹھانے والا رکھنے پر تنقید کی گئی۔ لیکن گروپ کچرہ اٹھانے والوں کی اہمیت سمجھتاہے اور اس پروگرام کا مقصد عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ ربڑ، کاغذ اور دیگر چیزروں کی بنی چیزوں،برتنوں کو پھینکنے کے بجائے ری سائیکل کریں۔ گروپ کا کہنا تھا کہ ری سائیکل کرنے سے علاقے میں صفائی رہے گی۔ اور کچرے سے جان چھوٹ جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.