تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:32

دبئی کا نیا آئس لینڈ واٹر پارک

دبئ : دبئی سے صرف پینتالیس منٹ کی دور راس الخیمہ کے مقام پر ایک نیا آئس تھیم پارک بنایا ہے گیا ہے جو عوام کے لئے بے حد دلچسپی کا باعث ہے۔



دبئی کےاس منفرد آئس لینڈ پارک میں بہتے خوبصورت آبشاروں کے ساتھ مصنوعی پہاڑ اورپینگوئینز بنائے گئے ہیں۔ یہ آئس لینڈ ایک سو پچیس ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں دس ہزار افراد روزانہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس پارک میں مختلف طرح کی پانی کی سلائیڈز بنائی گئی ہیں جو شروع میں تو آسان لیکن ان کے اختتام میں خطرناک ہوجاتی ہیں۔ایسی ہی ایک سلائیڈ ٹنل سلائیڈ کے نام سے بنائی گئی ہے جس سے صرف ایڈونچر کے شوقین افراد ہی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔



اس پارک میں عمر رسیدہ افراد کے لئے خوبصورت مشروم بینچز بنائے گئے ہیں۔جہاں بیٹھ کر وہ گہرے پانی کے مصنوعی سمندر میں تیراکی کرتے لوگوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ پارک میں بنائے گئے ویو پول شام میں بے حد پرکشش منظر پیش کرتا ہے ۔ اس میں تیراکی کرنے والوں کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز بھی متعین ہیں۔ ویو پول کے بالکل سامنے فٹبال گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے جہاں چاروں اطراف میں پانی ہی پانی دکھائی دیتا ہے۔ آئس تھیم پارک میں روزانہ پانچ لاکھ پچیس ہزار گیلن پانی استعمال کیاجاتا ہے جبکہ اٹھائیس ڈگری درجہ حرارت رکھا جاتا ہے۔ آئس پارک عوام کے لئے انتیس ستمبر کو کھولا جائے گا جبکہ پارک کے بعد انتظامیہ شاپنگ مال اور سنیما بنانے کا رادہ رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.