31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:33
وٹامن بی الزائمر کے اثرات کم کردیتاہے،نئی تحقیق
لندن : ایک نئی تحقیق کے بعد ڈاکٹروں نے دعویٰ کیاہے کہ وٹامن بی الزائمرکے اثرات کو کم کردیتاہے۔0 تحقیق کے مطابق وٹامن بی زیادہ مقدار میں کھانے سے ان ضعیف افراد میں دماغ سکڑنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے جن کو الزائمر کی بیماری لاحق سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ الزائمر کی بیماری کے اثرات کو کم کرنےکےسلسلے میں پہلا قدم ہو سکتا ہے۔الزائمر بیماری میں انسان کی یاد داشت بہت تیزی سے کم ہوتی جاتے ہے۔اور اس کی وجہ سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد ڈاکٹروں کےمشورے سے وٹامن بی استعمال کریں تو یقینا انھیں فائدہ ہوسکتاہے۔