تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:33

گلوکار منیر حسین کی پندرھویں برسی

لاہور : ساٹھ کی دہائی میں اپنے کئی گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے مقبول گلوکار منیر حسین کو ہم سے جدا ہوئے پندرہ برس بیت گئے۔



گلوکار منیر حسین کا گایا ہوا گیت دلاں ٹہر جا یار دا نظارہ لین دے ان کی شہرت کا اصل ذریعہ بنا، وہ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلموں کے لئیے گیت گاتے رہے ۔



ان کا گایا ہوا ایک اور گیت قرار لوٹنے والے قرار کو ترسے بھی ایک سدا بہار گیت ہے۔انھوں نے ایک سو ستر فلموں کے لئیے دو سو سولہ گیت گائے،ستائیس ستمبر انیس سو پچانوے کو لاہور میں انتقال کرگئے اور ان کا فلمی سفر بھی اختتام کو پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.