تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:23

گوگل ایشیا میں تین ڈیٹا سنٹرز قائم کرے گا

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ایشیا میں 200 ملین ڈالر کی لاگت سے تین ڈیٹا سنٹرز قائم کرے گا۔ گوگل کے مطابق انہوں نے ایشیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافے کے پیش نظر سنگاپور، تائیوان اور ہانگ کانگ میں کل 56 ایکڑ رقبہ اراضی پر 3 نئے ڈیٹا سنٹرز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ گوگل کے اس وقت یورپ اور امریکہ کے علاوہ ایشیا میں کوئی ڈیٹا سنٹرز نہیں ہیں۔ مذکورہ سنٹرز کی تعمیر پر 200 ملین ڈالر زائد سرمایہ خرچ ہوں گے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا سنٹرز اعلیٰ سیکورٹی کے حامل کمپیوٹرز اور ٹیلی کام نظاموں پر مشتمل ہوتا ہے جس سے کمپنی کی سروس بہتر ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.