28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:47
مقبوضہ کشمیر :2,500گمنام لاشوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین
مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک گورکن نے انکشات نے کیا ہے کہ اس نے 2,500سے زائد گمنام افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیاجو بھارتی فوجیوں،پولیس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے اسکے حوالے کی تھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صوفی عزیز جو نامی گورکن نے کہا کہ جو لاش اس کے حوالے کی جاتی تھی اس کے بارے میں ایک کاغذ پر اس سے دستخط لیے جاتے تھے اور لاشیں دفنانے کا عمل مکمل ہونے تک فوجی اور پولیس اہلکارپہرہ دیتے تھے۔ یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کمیشن نے گزشتہ ماہ مقبوضہ وادی میں38 اجتماعی قبروں جن میں2,730لاشیں دفن کئے جانے کا انکشاف کیا تھا۔