تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:49

چین: اسپانسر شپ کے ذریعے شیروں کی پرورش

چین کے صوبے جیانگ زی کے چڑیا گھر میں اسپانسرشپ اسکیم کے ذریعے جنوبی چین کے نایاب شیروں کی پرورش کی جارہی ہے۔ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت این جی اوز، اسکولز، مخیر حضرات اور دیگر ادارے شیروں کے اخراجات برداشت کررہے ہیں ۔ جنوبی چین کے شیروں کی تعداد ملک میں سو سے بھی کم رہ گئی ہے ۔



اسلئے حکومت ان شیروں کی نسل بڑھانےکی کوشش کررہی ہے۔ شیروں کو روزانہ کھانے میں گوشت بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔ چڑیا گھر میں شہری شیروں کودیکھنے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے شیروں کو اسپانسر کرنے والے افراد اور اداروں کو اعزازی سرٹیفیکٹ اور چڑیا گھر میں آنےکےلئے مفت پاسز بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.