29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:57
اےپی سی ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی،اےآروائی پرعوام کی رائے
اے آروائی نیوز کی ویب سائٹ اے آروائی نیوزڈاٹ ٹی وی پر کئے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اے آروائی نیوز کی ویب سائٹ پر پول کےذریعے عوام کی رائے طلب کی گئی تھی کہ ’’کل جماعتی کانفرنس سے ملکی مسائل حل ہوجائیں گے؟‘‘ جواب میں 74 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے ملکی مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔20 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ مسائل حل ہونے میں اے پی سی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ جبکہ صرف 6 فیصد لوگوں نے کوئی بھی رائے دینے سے اجتناب کیا۔