تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:57

چین: صوبے فوجیان کے پانڈا ورلڈ میں پانڈوں کی آمد

چینی صوبے فوجیان کے پانڈ ا ورلڈ میں مزید پانڈوں کی آمد سے رونق بڑھ گئی ہے ۔ سیاح بڑی تعداد میں پانڈاورلڈ کا رخ کررہے ہیں پانچ بڑے پانڈا کو گرمی سے بچانےکےلئے گوائی لنگ کے مضافات میں منتقل کردیاگیاتھا۔ اب فوجیان میں درجہ حرارت کم ہونے کے بعد پانڈا گرمیوں کی چھٹیاں ختم کرکے واپس آگئےہیں ۔



پانڈاورلڈ کے منتظمین ان کےدیکھ بھال پر خصوصی توجہ دےرہے ہیں ۔ پانڈا ورلڈ میں چھ چھوٹے سرخ پانڈا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ ان پانڈوں کی پیدائش کو سو دن مکمل ہوگئے ہیں ۔ بڑے پانڈہ بانس شوق سے کھاتے ہیں لیکن چھوٹے سرخ پانڈہ بانس کے پتے کھاتےہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.