30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59
کوسٹاریکا کو سوبرس بعد نوادرات واپس مل گئے
وسطی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا کو سوبرس بعد نوادرات واپس ملے گئےہیں۔ امریکی شہرنیویارک کے بروکلن میوزیم نے سو برس بعد کوسٹاریکاکو نوادرات واپس کردیئےہیں ۔ ان نوادرات کی تاریخ دوہزار سال پرانی ہے ۔
کوسٹاریکار نے نوادرات کی واپسی کے لئے کوئی دعوی نہیں کیاتھا۔ لیکن بروکلن میوزیم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ان نوادرات کو واپس کیاہے ۔ اب بھی کوسٹاریکا کے بہت سے نوادرات بروکلن میوزیم سمیت یورپ کے دیگر میوزیم میں موجود ہیں ۔ جنہیں واپس لانےکےلئے کوسٹاریکا نے فنڈز اکھٹے کرنے شروع کردیئے ہیں۔