30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17
گوریلےکی تنہائی ختم،27برس بعدنرگوریلے کو دو مادائیں مل گئیں
یک نہ شد دو شد برازیل کے چڑیاگھر میں نر گوریلا کے تنہائی کے دن ختم ہوگئےہیں ۔ گوریلے کو ستائیس برس بعد دو مادہ گوریلے مل گئے ہیں۔ برازیل کے چڑیا گھر میں سینتیس برس کا گوریلاستائیس برس سے تنہائی کے دن گذاررہاتھا ۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ گوریلے کےلئے مادہ گوریلےتلاش کررہی تھی اور ستائیس برس بعد گوریلے کو دو مادہ گوریلے ایمبی اورکیفتہ مل گئیں ۔ ان مادہ گوریلوں کو برطانیہ سے برازیل منتقل کیاگیاہے ۔چڑیا گھر کے منتظمین کاکہناہے کہ نر گوریلے سے دونوں مادہ گوریلے متاثرہوگئی ہیں ۔