30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:31
بار بارپلکیں جھپکنے سے دماغ کے کچھ حصوں کافعل وقتی متاثر
ماہرین صحت کہتے ہیں بار بار پلک جھپکنے سے دماغ کے کچھ حصے وقتی طور پر بند ہوجاتے ہیں۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن کے سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز تحقیق کی ہے۔ جس کے مطابق انسان کی آنکھ جب پلک جھکپتی ہے تو کچھ دیر کوآنکھوں میں روشنی داخل ہونے سے دماغ کے چند حصے بند ہوجاتےہیں اور اندھیراچھاجاتا ہے لیکن یہ وقفہ اتنا مختصر ہوتا ہے کہ محسوس نہیں ہوتا۔
سائنسدان اس بات پر حیران ہیں کہ آخردماغ کی حرکت بند ہونے کومحسوس کیوں نہیں کیا جاتا۔ اور اگر زیادہ پلکیں جھپکیں جائیں تودماغ کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔