1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:59
چین میں باسٹھواں قومی دن آج منایا جارہا ہے
چین میں باسٹھواں قومی دن آج منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب بیجنگ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر صدر ہوجن تاؤ نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں ملک کی سیاسی قیادت ور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ شرکاء نے تیان من اسکوائر پر یادگار پر حاضری دی۔