1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:49
بھارتی شہر لدھیانہ دنیا کا سب سے آلودہ شہرقرار،ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت نے بھارتی شہر لدھیانہ کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی شائع ہونے والئ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی رہاست پنجاب کا شہر لدھیانہ دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔
عالمی معیار کے مطابق فضا میں فی کیوبک میٹر بیس مائیکرو گرامز سے زائد آلودہ زرات نہیں ہونے چاہیئں جب کہ لدھیانہ میں یہ تعداد ڈھائی سو سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق لدھیانہ میں ایک عام آدمی سے لے کر صنعتیں اور سواریاں آلودگی کا سبب بن رہی ہیں۔ ساڑھے سترہ لاکھ آبادی والے اس شہر میں سواریوں کی تعداد دس لاکھ ہے۔