1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:32
چین کے 62 ویں یوم آزادی پر ہانگ کانگ میں رنگا رنگ تقاریب
چین کے باسٹھویں یوم ازادی کے موقع پر ہانگ کانگ میں رنگا رنگ تقاریب اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں چین کے قومی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔اس تقریب کی خاص بات تین لاکھ سے زائد آتش بازی کی اشیا کا استعمال تھا ، اور یہ مظاہرہ تئیس منٹ تک جاری رہا ۔جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ۔