تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:32

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام صوفی امن میلہ

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام صوفی امن میلہ میں معروف فنکاروں نے گلوکاری اور رقص کا مظاہرہ کیا. پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام علی آڈیٹوریم میں صوفی امن میلے کے انقعاد کا مقصد صوفی ایزم کا فروغ اور نئی نسل کو صوفیاں اکرام اور بزرگوں کے افکار اور ان کے کلام سے روشناس کروانا تھا اس میلے میں ملک کے معروف فنکاروں کے علاوہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے طلبہ اور طالبات نے بھی اپنے فن کے جوہر دیکھائے .



اس موقع پر کلاسیکل گلوکار بدرو زمہ اور قمروزمہ ،شوکت علی ۔ عزرا جہاں ، عقیل منظور ، رافاقت علی خان اور ندیم عباس لونے والانے فن گائیکی جبکہ پی این سی اے کے فنکاروں نے صوفیانہ اور کلاسیکل رقص کا مظاہرہ کیا ۔ان فنکاروں کا یہ کہنا تھا کہ وطن عزیز جس مشکل دور سے گزر رہا ہے ایسے میں صوفی امن جیسی تقاریب تپتی صحرا میں ٹھنڈے پانی کا چشمہ ثابت ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.