3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:43
آج سکونت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکونت کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد قصبوں اور شہروں کی حالت زار ، اور رہائش کے انسانی حق کی بنیادی ضرورت کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے علاوہ مستقبل میں انسانی سکونت کے حوالے سے درپیش مسائل پر اجتماعی شعور اجاگرکرنا ہے۔
تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے انسانی رہائش کے مسائل پیدا کئے ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم سکونت ہر سال ماہ اکتوبر کی پہلی پیر کو منایا جاتا ہے۔