3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:2
فلمی اسپائیڈر مین کے بعد چینی اسپائیڈر مین
فلمی دنیااور فرانس کے اسپائیڈر مین کے بعد اب پیش ہے چینی اسپائیڈر مین۔۔جس نے پہاڑکی چوٹی پر اپنے کرتب دکھائے۔ بچوں کا پسندیدہ فلمی کریکٹر اسپائڈرمین اب چین میں بھی ایکشن میں آگیا۔ چینی اسپائیڈرمین فلمی اسپائیڈر مین سےکچھ زیادہ ہی متاثر ہے۔ جب ہی تو پہنچاچین کی سب سے اونچی چوٹی سَر کرنے ۔مگر یہ اسپائیڈر مین لوگوں کی زندگی بچانے کو نہیں بلکہ کرتب دکھانے آیا ہے۔
چین کایہ تائی پہاڑ اسے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے حد موزوں لگا تب ہی صبح سےیہاں ڈیرا جما کر اپنے کرتب دکھا کر لوگوں کو حیران کررہاہے۔چینی اسپائیڈرمین ہوا میں سائیکلنگ بھی کرتاہے ۔۔اور تو اوراس نے تو اپنے فن کمال سے بیلنسنگ چیئر کا مظاہرہ بھی کرڈالا۔