تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:29

پھانسی کو 13بار شکست دینے والے قیدی کو 14ویں بار بلیک وارنٹ

تیرہ بار موت کو چودہ سالوں سے شکست دینے والے قیدی کو عدالت نے پھر پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوشہرو فیروز کی عدالت نے سینٹرل جیل ون سکھر میں 14سالوں سے قید جلال موریجو جس پر رشتیدار ہارون موریجو کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔جسے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی بر قرار رکھا ۔



جلال موریجو کی پھانسی 13 مرتبہ صدر پاکستان کی ہدایت پر روکی جا چکی ہے۔جس سابق صدر پرویز مشرف کے دور صدارت میں چھ مرتبہ جبکہ موجودہ صدر آصف علی زرداری نے پانچ مرتبہ اور ایک بار محمد میاں سومرو کی اپیل پر پھانسی کی سزا روکی گئی تھی۔13 بار موت کو مات دینے والے جلال موریجو کو ایڈیشنل سیشن جج نوشہرو فیروز نے چودہ ویں بار بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے 13اکتوبر کو پھانسی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.