4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:35
دوامریکی، ایک آسٹریلوی سائنسدان کیلئے طبیعات کا نوبل انعام
کائنات تیزی سے وسیع ہورہی ہے، کی دریافت پر طبیعات کا نوبل انعام دوہزار گیارہ دو امریکیوں اور ایک آسٹریلوی سائنسدان کو دے دیا گیا۔
اسٹاک ہوم میں نوبل انعام کمیٹی کے اعلان کے مطابق دو امریکی سائنسدانوں سال پرلمیوٹر، بریان شمڈ اور ایک اسٹریلوی ایڈم ریز کو کائنات کی وسعت کے متعلق اہم دریافت کرنے پر دیا گیاہے۔ ان سائنسدانوں نے کروڑوں نوری سال کے فاصلے سے جدید آلات سے خلا کا مشاہدہ کیا۔ اور کہاکہ کائنات تیزی سے وسیع ہورہی ہے۔
ماضی میں کچھ سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ کائنات وسیع ہورہی ہے۔ لیکن جس رفتار سے وسیع ہورہی ہے۔ اس کے متعلق معلومات بڑی دریافت ہے۔ نوبل انعام کی رقم پندرہ لاکھ ڈالر تینوں سائنسدانوں میں تقسیم ہوگی۔