تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:11

قران پاک کا 60من وزنی نسخہ زیارت عام کیلیے رکھ دیا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر کی تاریخ کا سب سے زیادہ وزنی ساٹھ من وزنی قرآن پاک کا نسخہ زیارت عام کے لیئے رکھ دیا گیا ہے ۔



جیومیٹریکل قر آن پاک کا نسخہ نامور خطاط و مصور حکیم مشتاق احمد چوہدری نے تحریر کیا ہے جس کے ہر پارے کا وزن 2من ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ نسخہ قرآن پاک تحریر کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے حکیم مشتاق احمد چوہدری کو اس معجزے کا بھی اعزاز حاصل ہو ا ہے کہ نسخہ تحریر کرنے سے قبل ان کی بینائی انتہائی کمزور تھی اور وہ مختلف امراض کا شکار ہونے سمیت نظر کی عینک بھی استعمال کرتے تھے تاہم انہوں نے نسخہ کیمیا کی تحریر کا آغاز کیا تو نہ صرف ان کی بینائی مکمل طور پر بحال اور قوت بصارت انتہائی تیز ہو گئی بلکہ وہ ہر طرح سے صحت مند بھی ہو گئے اور اس عرصہ کے دوران کوئی بیماری ان کے قریب نہیں آئی ۔



انہوں نے مذکورہ نسخہ کو عجوبہ عالم اور رب کائنات کا خاص تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نسخہ پاک نہ صرف جھنگ بلکہ پاکستان اور عالم اسلام کیلئے بھی قابل فخر کارنامہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.