5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:2
چین میں 3.65 میٹر قطر کا پیزا پیش کر دیا گیا
چین میں 3.65 میٹر قطر کا پیزا پیش کر دیا گیا۔ چین کے شہر کارکان میں 11 ماہرین نے 200 کلوگرام آٹے، 60 کلوگرام پیاز، 5 کلوگرام گوشت اور 8 کلوگرام نمک کی مدد سے 3.65 میٹر قطر کا منفرد پیزا تیار کیا جس کو بیک کرنے کیلئے 4 میٹر کا اوون استعمال کیا گیا اور ساڑھے چار میٹر کی ٹیبل پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ منفرد پیزا کو ایک ہزار سے زائد افراد نے جی بھر کر کھایا اور ماہرین کی کاوشوں کو سراہا۔