تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:21

تاریخی تاج محل کی بنیادیں کمزور ہوگئیں

تاج محل کی بنیادیں کمزور ہونے کے باعث آئندہ پانچ سالوں میں گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث دنیا کے سات عجائبات میں شامل 358 سالہ قدیم تعمیرکیا جانے والا تاج محل دنیا بھرکے سیاحوں میں آج بھی دلچسپی قائم کئے ہوئے ہیں۔



ماہرین نے کہا ہے کہ تاج محل کی بنیادیں لکڑی کی ہیں جس کی مضبوطی کیلئے دریا کی موجودگی ضروری ہے تاہم دریا تاج محل سے دور ہوتا جارہا ہے اور کمزور بنیادوں کے اثرات دیواروں میں دراڑوں کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں جبکہ مزار کو سہارا دینے والے چاروں مینار بھی کمزور پڑ رہے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پالیسی واضح نہ کی تو آئندہ پانچ سالوں میں تاج محل سے محروم ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.