6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:44
قزافی کے فارم پر ہزاروں جانور وں اور پرندوں کی حالت زار
لیبیا میں قزافی کے آبائی قصبے سرتے کے قریب سینکڑوں میل پر مشتمل فارم ہاؤس میں میں جانور اور پرندے خطرے میں پڑگئے ہیں جو قزافی وفادار چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔
قذافی کے آبائی قصبے سرتے کے قریب قزافی کا سینکڑوں میلوں پر مشتمل ایک فارم ہاؤس تھا جس میں ایک ہزار کے قریب شتر مرغ اور انواع اقسام کے اونٹ اور کئی دوغلی نسل کے جانور موجود تھے ۔باغیوں اور قذافی وفاداروں کے درمیان گھمسان کی جنگ کے بعد قزافی وفادار فارم ہاؤس چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
کئی بھوکے پیاسے جانور مر گئے اور کئی ایک کی حالت بہت خراب ہے۔تقریباً پانچ سو شترمرغ پنجروں میں بند بھوک پیاس کی شدت سے مرگئے۔