6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:3
چین: پانڈا ریسرچ سینٹر میں بارہ پانڈوں کی پیدائش
چین کے پانڈا ریسرچ سینٹر میں بارہ صحتمند پانڈوں کی پیدائش سیاحوں کیلئے تفریح کا سامان بن گئے۔ پانڈہ ریسرچ سینٹر میں بارہ پانڈوں کی پیدائش دور دور سے سیاحوں کیلئے کشش کا سبب بن گئی ۔
یہ پانڈے انتہائی نگداشت میں رکھے جارہے ہیں۔سب صحت مند حالت میں ہیںاور ماں کا دودھ پینے میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔دن بھر سیاح یہاں آکر ننھے پانڈوں کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں ۔بارہ بچوں کی پیدائش کے بعد پانڈا ریسرچ سینٹر میں پانڈوں کی تعداد اب ایک سو آٹھ ہوگئی ہے۔