7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:4
دیوار چین پر دس برس سے شادی شدہ جوڑے کی خدمات
چین کا شادی شدہ جوڑا گذشتہ دس برس سے دیوار چین میں اگنے والی خودرو گھاس کی صفائی کر رہا ہے ۔ چین کے اس شادی شدہ جوڑا صبح آٹھ بجے کام کا آغاز کرتا ہے جو شام چھ بجے تک جاری رہتا ہے۔
دیوار چین چنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔اس ہجوم میں کام کرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔سیاح اس جوڑے کو کام کرتا دیکھ کر حیران بھی ہوتے ہیں اور رشک بھی کرتے ہیں۔