تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:31

روزا پارکس کی ذاتی اشیاء فروخت کیلئے پیش کردی گئیں

امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک کی بانی خاتون روزا پارکس کے زیراستعمال رہنے والی اشیاء کو فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔ روزا پارکس کی اشیاء میں ان کے ملبوسات، ہاتھ سے لکھی تحریریں، جن میں شہری حقوق کی تحریک کے دوران ان کے خطوط بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی انہیں دئے گئے ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات پریذیڈینشل میڈل آف فریڈم اور گولڈمیڈل آف آنر بھی فروخت کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔ تاہم ان کی تمام اشیاء کیلئے کسی ایک خریدار کی تلاش ہے۔



امریکہ میں نسلی امتیاز کی دیوار گرانے کی ابتداء روزا پارکس نے انیس سو پچپن میں کی تھی جب الاباما میں بس میں سفر کے دوران انہوں نے ایک سفید فام شخص کیلئے مروج روایت کے مطابق نشست خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.