7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:3
زندگی کی شام تک ہنستے مسکراہتے رہناصحت کی علامت ہے
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مسکرانا یا ہنسنا جسم اور روح دونوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جرمن ماہر نفسیات کے مطابق جب بھی ہم کوئی عمل شروع کرتے ہیں، اس کا اثر ہمارے جسم اور ہمارے مزاج یا موڈ پر پڑتا ہے۔ آپ آئینے کے سامنے کھڑے ہوں اور بھرپور طریقے سے مسکرائیں۔
چند لمحوں کے اندر آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا موڈ اچھا ہو گیا ہے۔ آپ کی طبعیت پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں‘۔جسم اور روح ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ توازن قائم کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اچھی آب و ہوا، جسمانی سرگرمی کے ساتھ خوش اورمسکراہتے رہنا زندگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔