تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:46

بھارت: بدروحوں سے بچنے کیلئے عورتوں کو کوڑے مارے جاتے ہیں

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں خواتین کو بدروحوں کے اثر سے بچانے کیلئے مجمع کے سامنے کوڑے لگائے جاتے ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں خواتین کو مجمع میں کوڑے مارنے اور سر میں ناریل تورنے کی رسم ہے ۔



اس رسم کا جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ اس سے بدروحوں کا اثر زائل ہوتا ہے۔ یہ رسم دسہرا کے طہوار کے موقع پر ادا کی جاتی ہے جو چاند کی دس تاریخ کو منعقد ہوتا ہے۔ اس دن کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ اس روز اچھائی کو برائی پر برتری حاصل ہوتی ہے۔



مقامی افراد کا خیال ہے کہ اس رسم سے چار یا پانچ بار کوڑے لگنے سے برائی مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے اور بے اولاد خواتین کی گود بھی ہری ہوتی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.