8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:5
چین: گندم کے بھوسے سے بنے آرٹ کے نمونوں کی نمائش
چین میں گندم کے بھوسے سے بنے آرٹ کے نمونوں کی نمائش ہوئی۔ چین کے شہر ننجنگ میں ایک عجائب گھر میں ہونے والی یہ نمائش اس اعتبار سے منفرد تھی کہ اس میں گندم کے بھوسے کا انتہائی خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا تھا کہ انہیں بھوسی سے بنایا گیا ہے۔ خوبصورت مور، دیدہ زیب پھول، دیومالائی کردار سمیت متعدد نمونوں کو کینوس میں اتارا گیا۔ بعض تصویروں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیئے رنگین بھی بنایا گیا تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے آرٹ کے ان نمونوں کو دلچسپی سے دیکھا۔