تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:55

سکھر بیراج میں ایک اور بلائنڈ ڈولفن ہلاک

نایاب بلائینڈ ڈولفن مردہ حالت میں سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 26 میں تیرتی رہی۔محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ ایک روز گذرنے کے باوجود نہ پہنچ سکا ۔۔



سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 26 میں دنیا کی نایاب بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پھنسی پڑی ہے۔گذشتہ روز ہلاک ہونے والی ڈولفن کو ابتک نہیں نکالا جا سکا ہے۔سکھر بیراج کے بلکل نذدیک دریائے سندھ کے کنارے قائم محکمہ وائلڈ کے افسران یا اہلکار میں سے کوئی بھی مردہ ڈولفن کو نکالنے کے لیے نہیں پہنچا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کے باعث دریائے سندھ میں موجود ڈولفن کی نایاب نسل آہستہ آہستہ کم ہوتی جا رہی ہے جس کے لیے حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.