9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:47
چکوال:نو جوانوں نے گڑھے کو والی بال کورٹ میں بدل دیا
ضرورت ایجاد کی ماں ہو تی ہے یہ بات سچ کر دکھایا چکوال کے نو جوانوں نے ۔ پہاڑی علاقے میں قدرتی طور پر پڑنے والے گڑھے کو والی بال کورٹ میں تبدیل کر دیا۔
چکوال کے علاقے بشارت میں قدرتی طور پر زمین میں پڑنے والے گڑھے کو مقامی نوجوانوں نے والی بال کورٹ میں تبدیل کر دیا اور اس قدرتی گراؤنڈ میں کھیلنے والے جوان آج پاک آرمی ، زرعی بینک ، پولیس اور پی آئی اے کے نامور کھلاڑیوں میں شامل ہو کر ملک اور علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ علاقے کے رہنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قدرتی طور پر بننے والے جمنازیم کی تزئین و آرائش کر کے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دیں۔