10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
چین: بالدار کیکڑوں کی فروخت کیلئے کسانوں کو پریشانی
چین کی ایک جھیل میں دستیاب خاص قسم کے بالدار کیکڑوں کی فروخت میں کسان کو اس لیے پریشانیوں کا سامنا ہے کہ کہیں کہیں یہ جعلی ناموں سے بھی فروخت ہورہے ہیں۔
چین میں یانگ چینگ جھیل سے ملنے والے ان کیکڑوں کی فروخت کیلئے کسان اس لیے بھی پریشان ہیں کہ کچھ ہوٹلوں پر دوسری نسل کے ایک کیکڑے اسی نام سے فروخت کرکے گاہکوں کو پیش کیے جارہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا برانڈ متاثر ہو رہا ہے۔ اب انہوں نے یہ کیکڑے خاص نمبر اور قیمت کے ٹیگ لگا کر بیچنا شروع کیے ہیں لیکن اس سے بھی ان کی تشفی نہیں ہورہی کیونکہ یہ ٹیگ بھی نقل کیے جارہے ہیں۔