10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:31
پاکستان میں دوکروڑ پچاس لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے
پاکستان میں دوکروڑ پچاس لاکھ بچے سکول نہیں جاتے جبکہ پڑھے لکھے افراد میں لڑکیوں کی شرح صرف 45 فیصد ہے۔
پاکستان میں شرح خواندگی 58 فیصد ہو گئی ہے جبکہ طلبہ کی مجموعی تعداد تقریباچار کروڑ اور جامعات کی تعداد 132 جبکہ بنیادی پرائمری جبکہ اسکولز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہیں۔ وفاقی ادارہ شمایات کی سال دو ہزار دس اور گیارہ کی لیبر فورس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دیہی علاقوں کی نصف آبادی تاحال تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے دیہی علاقوں میں مرروں میں خواندگی کی شرح 64 فیصد اور شہری علاقوں میں 80 فیصد ہے جبکہ دیہاتی خواتیں میں خواندگی کی شرح 35 اور شہروں میں 66 فیصد ہے۔
ملک بھر کے مردوں میں خواندگی کی شرح 70 فیصد سے زائد ہے جبکہ خواتیں میں خواندگی کی شرح 46 فیصد سے زیادہ ہے دیہاتی علاقوں میں خواندگی کی شرح 50 فیصد سے زائد ہے جبکہ شہروں میں شرح 74 فیصد تک ہے ۔