11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:51
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیک بیری سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیک بیری کی سروسز ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے معطل ہو گئی ہے۔ متاثر ہونے والے ممالک میں مشرق وسطیٰ، اور چین سمیت پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں بلیک بیری سروسز فراہم کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بعض ٹیکنیکل خرابیوں کی وجہ سے بعض رکاوٹیں درپیش ہیں، جس کی وجہ سے ای میل اور دیگر خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم ان ٹیکنیکل مسائل کو جلد ہی دور کر لیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال یکم اگست کو بلیک بیری کی سروس پاکستان میں تمام سفارتکاروں کے لیے معطل ہو گئی تھیں۔
گزشتہ سال 11 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں بھی سروسز معطل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک بھی بلیک بیری کی سروسز کی معطلی کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ بلیک بیری انیس سو ننانوے میں کینیڈا کی ریسرچ اینڈ موشن کمپنی نے متعارف کرائی تھی۔