12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:0
برطانیہ میں بغیر ڈرائیور کار تیار
بغیر پائلٹ کے طیارے کے بعد بغیر ڈرائیور کے کار بھی تیار، اٹلی، جرمنی کے بعد اب برطانیہ نے خودکار تیارکرلی ہے، روبوٹک کار خود چلے گی اور ٹریفک جام سے بھی بچے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے انجنیئرز کی ٹیم کا کہناہے کہ روبوٹک کار یا بغیر ڈرائیور کے کار سے ٹریفک جام میں سالانہ خرچ ہونے والے اربوں پاؤنڈ بچ جائینگے۔ انجنئرز کے مطابق بغیر ڈرائیور کے کار جی پی ایس سسٹم کے بجائے اپنے اوپر فٹ کئے گئے ریڈار، کیمروں اور سینسرز سے چلنے کیلئے راستے کا تعین کریگی۔ اور ٹریفک جام کے صورت میں متبادل راستہ تلاش کریگی۔
انجنئرز کا کہناہے کہ اس روبوٹک کار کو مختلف آزمائشی مراحل سے گزار جارہاہے۔ اور جلد اسے عام کیا جائیگا۔ اٹلی سے ایک ٹیم بغیر ڈرائیور کے کار میں چین کے شہر دشنگائی پہنچی ہے۔ ادھر جرمنی کے شہر برلن میں طلبہ نے بھی بغیر ڈرائیور کے کار تیار کرلی ہے۔