18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
حکیم محمد سعید کی شہادت کو تیرہ برس بیت گئے
ممتاز سماجی شخصیت اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی شہادت کو آج تیرہ برس بیت گئے۔ حکیم نوجوان حکیم محمد سعید نے اٹھائیس جون انیس سو اڑتالیس کومعمولی سرمایے سے کراچی میں ہمدرد فائونڈیشن کی بنیاد ڈالی ۔
مدینة الحکمت، ہمدرد یونیورسٹی ہمدرد اسکول، ہمدرد طبی کالج شہید حکیم محمد سعید کے ایسے کارنامے ہیں جن سے آنے والی نسلیں اپنی علمی پیاس بھجاتی رہیں گی۔ اقوام متحدہ سے طب مشرقی کو متبادل طریقہ علاج کے طور پر منوانا بھی حکیم محمد سعید کا ہی کارنامہ ہے۔ انہوں نے دوسوسے زائد کتابیں بھی تصنیف کیں۔