18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
امن کیلئے11 سال تک واک کرنے والے شخص کی وطن واپسی
دنیا میں امن اور بچوں پر تشدد کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کرنے والے کینیڈین شخص کی گیارہ سال کے بعد وطن واپسی، جین بیلویو کا کہناہے کہ وہ اب اپنے سفر کےمتعلق کتاب لکھیں گے۔
چھپن سال کے جین بیلویو نے کینیڈا میں اپنے گھر پہنچنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امن کیلئے پچہتر ہزار کلومیٹر پیدل سفیر کیا اور چونسٹھ ممالک کو کراس کیا۔ متعدد ممالک میں انہیں پہاڑوں اور جنگلات سے گزرنا پڑا اور زندہ رہنے کیلئے کیڑے مکیڑے کھانے پڑے۔ جین کا کہنا تھا کہ ان کی واک کا مقصد دنیا میں امن اور ان بچوں کے متعلق آگاہی ہیدا کرنا تھا جنیں تشدد کا سامنا ہے۔