24 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:10
اقوام متحدہ کا عالمی دن آج منایا جارہاہے
اقوام متحدہ کاعالمی دن آج منایا جارہاہے، یواین سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ دنیا کے سات ارب انسان بھلائی کے لیے متحد ہوجائیں۔ چھیاسٹھ سال پہلے عالمی ادارہ بنانے کا مقصد دنیا سے جنگوں کا خاتمہ اور تمام اقوام کو پرامن اور محفوظ رکھنا تھا۔
یوم اقوام متحدہ کے موقعے پر یواین سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے پیغام میں کہاکہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کو پرامن اور محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ملک متحدہ ہوجائیں۔ اور قدرتی آفتوں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔ رواں ماہ کی اکتیس تاریخ کو دنیا کی آبادی سات ارب ہوجائیگی۔ اور اسی روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ عالمی دوروں کا پروگرام شروع کرینگے۔